کراچی(پی این پی)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کا انعقاد 20 ستمبر اتوار کو ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیا جائے گا، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔
حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
حیدرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پبلک سکول، لطیف آباد میں ہوگا، جامشورو میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ہوگا۔
میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان میر شیر محمد ٹالپور پبلک سکول میں ہوگا، لاڑکانہ میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پولیس ٹریننگ سکول گراؤنڈ، واگن روڈ میں ہوگا۔
شہید بینظیرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوگا، سکھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر ہوگا۔
اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشیوں کا امتحان ٹیسٹ سینٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد ہوگا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، امیدوار مقررہ رپورٹنگ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں، امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.