by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چھوٹی عمر کے لڑکوں کے ذریعے جیب کتروں کے گروہ سرگرم

—فائل فوٹو

کراچی میں چھوٹی عمر کے لڑکوں کے ذریعے جیب کتروں کے گروہ سرگرم ہوگئے ہیں۔

گلشن حدید میں بابِ رحمت مسجد کے قریب شہری کی جیب سے موبائل فون چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔

ویڈیو میں کم عمر لڑکے کو شہری کی جیب سے موبائل فون نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز شہریوں کی جیبیں کٹنا معمول بن چکا ہے، رش میں وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ جیب کتروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.