by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کیف پر روس کا بڑا فضائی حملہ، 5 افرادجاں بحق

کیف: روس نے تین روز کے وقفے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے بڑا فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں کے دوران کیف کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔ حملوں سے کم از کم 14 بلند عمارتوں کے علاوہ ایک ہاسٹل، اسکول، کلینک اور گوداموں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق ایک روسی ڈرون نے یوکرینی ٹی وی چینل کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا، جس سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر کروز میزائلوں کے علاوہ دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی روکنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم حملوں کے باوجود کیف سمیت مختلف علاقوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

دوسری جانب شمالی علاقے سومی میں بھی روسی ڈرون حملے کی اطلاع سامنے آئی، جہاں ایک ٹرین کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد مسافروں کو ٹرین سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ تازہ حملے امریکی امن مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے کیف سے روانہ ہونے کے بعد کیے گئے۔ دونوں امریکی نمائندوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے بات چیت کی تھی۔

روس اور یوکرین کے دارالحکومتوں پر تین روز تک حملوں میں نسبتاً وقفے کو امریکی سفارتی کوششوں کے دوران عارضی کشیدگی میں کمی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، تاہم کیف پر تازہ بڑے حملے نے جنگ بندی کی کوششوں کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.