اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست دو افغان باشندے ہلاک
اسلام آباد(پی این پی)اسلام آباد میں راول ٹائون کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست دو افغان باشندے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ملزمان خاتون سے موبائل چھیننے اور زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے۔اسلام آباد پولیس زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے راول ٹائون گئی تھی۔ جنگل میں چھپے 4ملزمان نے زیرحراست ملزمان کو چھڑانے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی۔ زیرحراست ملزمان عبداللہ اورملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ اور ملہے خان دونوں افغانی شہری ہیں۔
سیکٹرجی فورٹین میں پولیس اورملزمان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹی گینگ کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.