by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مخالفین ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں، جب تک کراچی کا منتخب میئر ہوں دن رات کام کرتا رہوں گا: مرتضیٰ وہاب

کراچی (پی این پی) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مخالفین ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں، جب تک کراچی کا منتخب میئر ہوں دن رات کام کرتا رہوں گا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کی سوچ کو اب جی ٹی روڈ کے دائرے سے آگے نکالنا پڑے گا، لاہور سے فلاں موٹروے نکال دو اور فلاں موٹروے گزار دو یہ رویہ درست نہیں، ہمیں لاہور کی ترقی سے کوئی عداوت نہیں ہے لیکن 450 ارب صرف بہاولپور موٹروے منصوبے کے لیے مختص کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں نئی کینال تو خود بنا دی لیکن وفاق ہمیں پانی کا حصہ نہیں دے رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کی چوری روکنےکے لیے 2 سالوں میں 200 سے زائد ایف آئی آر درج کی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ 17 ارب کی لاگت سے شہر میں کے فور آگمین ٹیشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے، پورا شہر نہیں فی الحال اہم ضرورت کے تحت 4 مخصوص جگہوں پر کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پیسوں سے لاہور بنے یہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.