by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو 4 سال کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا

کراچی( پی این پی ) پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو 4 سال کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو نمبرز دیئے تھے اور 3 امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کیے تھے۔

2 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ سندھ نے جن امیدواروں سے انٹرویو لیے ان میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر معظم علی خان اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان شامل تھے۔



PNP

Comments are closed.