by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رضا اللّٰہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان فاسٹ بولر رضا اللّٰہ نے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز رضا اللّٰہ نے حریف ٹیم کے کپتان جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

میچ میں21 سالہ رضا اللّٰہ 90 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گیند کروا رہے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ڈگر نہ بدلی، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ’تو چل میں آیا کی مصداق‘ آتے اور آؤٹ ہوتے رہے۔

سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رضا اللّٰہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللّٰہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



PNP

Comments are closed.