ٹارگٹ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کرنا ہے، شاداب خان
ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ یہی ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کروں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ سنچری فیملی کے نام کروں گا اور انہی کو اس کا کریڈٹ دوں گا، مجھےکراؤڈ کی کوئی آواز نہیں آرہی تھی، اس وقت الگ زون ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ یہی ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کروں، سینئر پلیئر کے ناطے مجھے یہ نہیں تھا کہ کس نمبر پر جا رہا ہوں مجھے بس اچھا لگا کہ اننگز اچھی رہی۔
سنچری میکر نے مزید کہا کہ میکسویل کی اننگز ورلڈ کپ کی اننگز کی تھی، یہ ایک سیریز کی اننگز ہے جو کہ اچھی رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ابھی بہت دور ہے اتنے دور کا نہیں سوچتے، اگر منتخب ہو جاتا ہوں تو کوشش ہو گی پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں۔
اس سے قبل میچ پریزنٹیشن کے دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاداب اور حارث نے جو کر دکھایا اس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، اس پارٹنرشپ سے خوشی ہوئی۔
اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ حارث روف نے بھرپور ساتھ دیا، آج کنڈیشن مختلف تھیں، انگلینڈ کے بولرز دباؤ میں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہوں میری اننگز کی وجہ سے ٹیم جیتی، کنڈیشن دیکھ کر اندازہ ہوا کہ بولرز دباؤ میں آسکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.