مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد (پی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں منعقد ہونے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب کا آغاز شام 5 بجے ہوگا، جس میں شریف خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ نکاح میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز حال ہی میں نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں ان کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مریم نواز نے بیٹی کی تعلیمی کامیابی اور گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔
مریم نواز گزشتہ روز لندن سے پاکستان واپس پہنچی ہیں اور ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ وطن واپس آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ حتمی طور پر طے کرلی گئی ہے اور تقریب 12 ستمبر، بروز ہفتہ، جاتی عمرہ میں ہوگی۔
PNP
Comments are closed.