by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نو عمر لڑکے سے زیادتی کے الزام میں فیفا ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے والا ریفری چل بسا

فوٹو: اے ایف پی 

نیدرلینڈز کے معروف فٹبال ریفری روب ڈیپرِنک 38 برس کی عمر میں چل بسے، ان کی موت کی تصدیق ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن نے کی ہے، انہیں نو عمر لڑکے سے زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد ورلڈ کپ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق روب ڈیپرِنک رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے تھے، لیکن برطانیہ میں ایک نو عمر لڑکے پر مبینہ جنسی حملے کے الزام میں گرفتاری کے بعد فیفا نے انہیں آفیشلز کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔ 

بعد ازاں پولیس تحقیقات میں شواہد ناکافی ہونے پر مقدمہ ختم کر دیا گیا اور ان کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

فٹبال ریفری ڈیپرِنک نے اس وقت کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے اور انہوں نے پولیس، فیفا، یوئیفا اور ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے محروم ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔

ڈیپرِنک نے 2017 میں نیدرلینڈز کی ایریڈیویزی لیگ میں ریفری کے طور پر خدمات کا آغاز کیا تھا۔ وہ 2024 کی یورپی چیمپئن شپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر ) بھی رہ چکے تھے اور حالیہ دنوں تک ڈچ لیگ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.