بھارتی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026ء سے قبل افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر شیوَم دوبے نے افغانستان کے خلاف سیریز کو ایشین گیمز کی تیاری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے ہر سیریز مکمل توجہ اور جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف کھیلنا میری ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور بھارتی ٹیم سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے دوران ٹیم میں شریک بھارتی کرکٹرز منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام کریں گے، یہ فائیو اسٹار ہوٹلز جیسی سہولت نہیں ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ جاپان کے شہر ناگویا میں اعلیٰ معیار کے ہوٹلز کی کمی کے باعث رہائش کا مسئلہ سامنے آیا ہے، بورڈ اور کھلاڑی فراہم کردہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔
راجیو شکلا کے مطابق بورڈ نے رہائش گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ لی ہیں اور انتظامات کھلاڑیوں کے لیے آرام دہ ہیں۔
PNP
Comments are closed.