کراچی(پی این پی)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ستمبر کے شروع کے دنوں میں جرائم میں کچھ اضافہ ہوا ہے، جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کلفٹن میں بینک کے باہر سے شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جرائم کی روک تھام سے متعلق وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.