by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صائم ایوب کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھلانے پر ناصر حسین برہم

— فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے صائم ایوب کو انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھلانے پر اپنی رائے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل کھیلنے والےصائم ایوب کو ایجبسٹن ٹیسٹ کھلانے پر ناصر حسین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب سے متعلق ناصر حسین نے کہا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ صائم کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا، وہ سی پی ایل سے آئے، کچھ عرصے سے فرسٹ کلاس میچ بھی نہیں کھیلا، یہ کون سوچ سکتا ہے کہ کسی کو دوسری کنڈیشنز سے بلایا جائے اور وہ ان کنڈیشنز میں کھیل سکتا ہے۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ دوسرے فارمیٹ سے آکر کوئی کیسے ڈیوک بال، رابنسن اور انگلینڈ کے اٹیک کا مقابلہ کر سکتا ہے، یہ ٹیسٹ کرکٹ کو عزت اور اہمیت نہ دینا ہے، ٹیسٹ کرکٹ تمام فارمیٹ میں سے مشکل ہے، انگلینڈ میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا چیلنج ہے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ آپ دنیا کے ایک حصے سے کھلاڑی کو بلا لیتے ہیں اور کہتے ہیں گُڈ لک، ماضی میں بھارت کے وریندر سہواگ کو بھی یہاں بلایا گیا تھا، یاد ہو گا انہوں نے بھی پیئر لیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ سہواگ صائم ایوب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی تھے، صائم انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں کوئی رن نہ بنا سکے۔



PNP

Comments are closed.