گلوکار و میزبان فخر عالم نے مزدلفہ سے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ہمراہ خوبصورت یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مزدلفہ کی روح پرور فضا میں فخرِ عالم نے اداکار بلال عباس خان، سابق کپتان مصباح الحق، لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اور سابق قومی کرکٹر شرجیل خان کے ساتھ وقت گزارا۔
روحانی ماحول میں موجود تمام شخصیات عبادات، دعاؤں اور عاجزی کے جذبات میں محو دکھائی دیں۔
فخر عالم نے ان خوبصورت اور پُرسکون لمحات کی جھلک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔
PNP
Comments are closed.