کراچی (پی این پی) شہر میں دو روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق آج شاہ فیصل کالونی، ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی وقاص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو آج سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال لایا گیا، جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، متاثرہ شخص سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا، جہاں جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 43 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔
PNP
Comments are closed.