وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، شہر قائد میں نفرت پھیلانے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دی جائے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (پی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، وفاقی حکومت شہر میں دلچسپی نہیں لیتی۔ شہر میں وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔
لیاری میں آئی اسپنسر اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے کراچی میں دلچسپی لیتے نہیں اور شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی اسپنسر اسپتال کو فعال کیا گیا ہے، جہاں آنکھوں کے امراض کا علاج مفت کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسپنسر آئی اسپتال میں مفت علاج کروانے آئیں۔ اسپتالوں میں مہنگا علاج ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے۔بجلی بل اتنے بڑھ چکے ہیں کہ عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں۔ سوچ رہا تھا کاش ہم پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لیاری کے عوام کو شمسی توانائی فراہم کرے۔پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور بار بار سامنے آیا ہے۔ سندھ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سندھ کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔28ویں ترمیم کے بارے میں ہمیں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
PNP
Comments are closed.