ایرانی صدر کی نریندر مودی سے ملاقات،اسٹریٹیجک معاہدوں کے تسلسل پرزور
نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران صدر مسعود پزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان ’مشترکہ تعاون کے فروغ اور سٹریٹیجک معاہدوں کے تسلسل‘ کی ضرورت پر زور دیا۔
برکس اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے رہنماؤں میں روس اور چین کے صدور بھی شامل ہیں۔
کچھ دیر قبل برکس اقتصادی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے رکن ممالک کے درمیان بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں مزید قریبی تعاون پر زور دیا۔
امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ ڈالنے کے لیے اقتصادی ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ممالک کے درمیان ہونے والی جائز تجارت کو خطرہ لاحق ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ’رکن ممالک کے درمیان تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال کو وسعت دینا اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ باہمی ادائیگیوں کے لیے ضروری مالیاتی نظام کا قیام بھی ناگزیر ہے۔
مسعود پزشکیان کے مطابق موجودہ عالمی مالیاتی نظام محدود تعداد میں کرنسیوں پر انحصار کرتا ہے اس وجہ سے سیاسی دباؤ کے مقابلے میں غیر محفوظ ہے۔
PNP
Comments are closed.