ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 14 ستمبر کو ہوگی
لاہور (پی این پی)مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الثانی 1448ھ کا چاند نظر نہیں آیا،
لہٰذا یکم ربیع الثانی 1448ھ بمطابق 14 ستمبر 2026 بروز پیر ہوگی۔ہفتے کو مرکزی ریت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ اوقاف پنجاب، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندگان سمیت مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی کے ارکان اور علما کرام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پاکستان بھر میں قائم زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ بعض مقامات پر مطلع صاف بھی تھا،
تاہم پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ عدم ریت کی بنا پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ربیع الثانی 1448ھ 14 ستمبر 2026 بروز پیر کو ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، اتحاد و وحدت اور مقبوضہ کشمیر و غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
PNP
Comments are closed.