حوثیوں نے امریکا سے حملہ نہ کرنے کی درخواست کی، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی حوثی تحریک نے امریکا سے رابطہ کرکے یمن میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
آئرلینڈ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کے ساتھ رابطہ ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔
ٹرمپ کے مطابق حوثی یہ بھی نہیں چاہتے کہ امریکا ان کے خلاف حملہ کرے۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ خطے کی صورتحال آئندہ بہتر انداز میں آگے بڑھے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور انہیں اپنا دوست قرار دیا۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے مدد طلب کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔
رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے سعودی درخواست مسترد کردی ہے اور فی الحال امریکی انتظامیہ حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔
PNP
Comments are closed.