by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب میں بارشوں کا نواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، حیدرآباد اور خیرپور سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج شام سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی 14 سے 16 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔



PNP

Comments are closed.