by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلبائی شیر شاہ میں خفیہ معلومات پر رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ضیاء الرحمٰن عرف سیف اللّٰہ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق خیبر پختون خوا کے شہر  باجوڑ سے تھا اور اُس نے 2006ء میں فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ مارا جانے والے دہشت گرد افغان سرحد سے منسلک پاکستانی پوسٹوں پر کئی حملوں میں ملوث رہا۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضیاء الرحمٰن حال ہی میں افغانستان سے کراچی رہائش پذیر ہو گیا تھا اور یہاں سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔



PNP

Comments are closed.