جدہ: سعودی ولی عہد اور امریکی سینٹکام سربراہ کے درمیان اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ایک اہم ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.