by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اسد قیصر کا بڑا دعویٰ

کراچی(پی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ اور بالخصوص کراچی کی سب سے مقبول جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ میں حکومت بنائے گی۔

اپنے ویڈیو بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وہ گزشتہ دو روز سے کراچی میں موجود ہیں، اس دوران پارٹی کے صوبائی و تنظیمی عہدیداروں اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم مضبوط اور منظم ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور محنت کی ہے۔انہیں اس بات پر خوشی ہوئی کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کا عوام نے بھرپور استقبال کیا اور محبت کا اظہار کیا۔ سندھ کے عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں مضبوط ہو رہی ہے۔کراچی سے تحریک اٹھتی ہے تو وہ پورے پاکستان میں پھیل جاتی ہے، سندھ خصوصاً کراچی میں پی ٹی آئی کے پاس بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ آئندہ جو بھی تحریک چلائی جائے گی، اس میں سندھ اور بالخصوص کراچی کا اہم کردار ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام مہنگائی، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا۔سندھ میں موجودہ کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقربا پروری کے نظام کو ختم کرکے نئے پاکستان کی بنیاد سندھ سے رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔عمران خان سے محبت کرنے والے سندھ کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن آئندہ حکومت بنانے میں کردار ادا کریں گے۔



PNP

Comments are closed.