by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بارش میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پُلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم سے این ڈی ایم اےکے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی اور ممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل سے متعلق محکموں کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مؤثر رابطے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ ادارے مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کر رہے ہیں، ہنگامی موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کے لیے تیار ہیں۔



PNP

Comments are closed.