امریکا سے پاکستان کی چوری شدہ 36 تاریخی نوادرات واپس
نیویارک: پاکستان سے چوری کرکے امریکا اسمگل کی گئی 36 قیمتی نوادرات حکومت پاکستان کے حوالے کردی گئی ہیں، جنہیں اب پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔
واپس کیے جانے والے نوادرات میں ایک یکشی کی گرے شِسٹ فگر (Grey Schist Figure) بھی شامل ہے، جس کا تعلق چوتھی صدی عیسوی سے بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 35 ٹیراکوٹا فرٹیلیٹی فگرز (Terracotta Fertility Figures) بھی پاکستان کو واپس کیے گئے ہیں، جو تقریباً 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔
پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ چوری شدہ نوادرات کی قانونی واپسی ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تاریخی آثار کی واپسی سے آنے والی نسلوں کو پاکستان کی قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل ہوگی۔
واپس کیے گئے نوادرات کو آئندہ مرحلے میں پاکستان لایا جائے گا۔گئی
PNP
Comments are closed.