by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،26 افراد ہلاک

بھارت میں شدید مون سون بارشوں کے باعث مختلف ریاستوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مقبوضہ کشمیر، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ شامل ہیں، جہاں شدید بارشوں نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے۔

مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

راجوری اور پونچھ سمیت مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے سڑکوں، رہائشی مکانات اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

PNP

Comments are closed.