by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہار گئی

سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہار گئی۔ 

ایزل کے والد کا کہنا ہے کہ ایزل اسپتال میں زیر علاج تھی، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے دوران نرس نے بچی کو بچالیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی جس میں 14نومولود بچوں کی المناک موت کو انتظامی ناکامی قرار دیا گیا اور عملے کو کلین چٹ دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فرنٹ لائن عملے نے بچوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا، چارج نرس نسرین اختر، سیکیورٹی گارڈ ماریہ سلیم اور اسٹاف نرس رضیہ نورین نے چند لمحوں میں بچوں کو بچانے کی کارروائی کی، نرس رضیہ نورین نے ایک نومولود کو بچایا اور دوبارہ نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔



PNP

Comments are closed.