by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پرواز میں سگریٹ لے جانے پر پی آئی اے کے 5 فضائی میزبانوں کو روک لیا گیا

کراچی (پی این پی) ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی میزبانوں کو روک لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سامان میں سگریٹ چھپائے گئے تھے، پی کے 739 پرواز کے پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے انتظامیہ نے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

 فلائٹ پرسر عزرا جمیل، فلائٹ پرسر امتیاز، فلائی میزبان قدسیہ عدنان، وقاص شاہ اور عظمیٰ غضنفر پرواز پر جا رہے تھے، کسٹم نے ان کے سامان سے سگریٹ ضبط کیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ویجلنس نے معاملہ اعلیٰ حکام کو رپورٹ کیا، پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، واقعہ گزشتہ روز 9 ستمبر کی ملتان سے جدہ کی پرواز میں رپورٹ ہوا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کریو ممبران دوران ڈیوٹی سگریٹ ساتھ نہیں لے جا سکتے، عملے کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.