by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیستان و بلوچستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے3 افراد ہلاک، 9 گرفتار

تہران: ایران کی وزارتِ اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں تین ایسے سیلز کے خلاف کارروائی کی گئی جو صوبے کے جنوبی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 3 افراد ہلاک جبکہ 9 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ افراد بیرونِ ملک سے فوجی تربیت، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد خفیہ طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید دعویٰ کیا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ایک علیحدہ کارروائی میں سیستان و بلوچستان سے ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

PNP

Comments are closed.