روس یوکرین جاری تنازع کے دوسرے سال کے موقع پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے الگ الگ اجلاس منعقد کیے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ عالمی برادری کو یوکرین بحران کا منصفانہ اور معقول حل تلاش کرنے اور سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔
جانگ جون نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، تناو میں کمی کو فروغ دینے کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں کریں اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔ مصنوعی رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ،اسلحے کی فراہمی یا نقل و حمل ترک کی جائے ، آگ کو مزید نہ بھڑکایا جائے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی پالیسی بند کی جائے ۔
یوکرین بحران پر چین نے ہمیشہ یہ موقف برقرار رکھا ہے کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بحران کے پرامن حل کے لیے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کی جائے ۔ چین اس بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا ۔
Trending
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- معاشیات کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین کے نام
- ملزم ارمغان و شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
- معاذ صداقت ’360 ڈگری بیٹر‘ ہیں: ایان بشپ
- امیتابھ بچن کی کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔