الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا
مینیسوٹا: امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی جیمز کازمیرزک نے رواں سال مئی میں وفاقی اہلکار پر حملے کے الزام میں جرم قبول کیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔
واقعہ جنوری میں مینیسوٹا کے ایک ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں الہان عمر امریکی امیگریشن حکام کی کارروائیوں پر گفتگو کر رہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ملزم ہجوم میں سے اٹھ کر الہان عمر کے قریب پہنچا اور سرنج کے ذریعے ان پر سرکہ پھینکا۔ سیکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر ملزم کو قابو کرلیا، جبکہ الہان عمر نے واقعے کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔
مینیاپولس کی وفاقی عدالت میں سزا سنائے جانے کے موقع پر ملزم نے الہان عمر سے معذرت بھی کی۔
PNP
Comments are closed.