by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

لاہور (پی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کے استعمال کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ۔مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2کروڑ 71لاکھ 94ہزار 4روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ادائیگی نیشنل بینک آف پاکستان ویلنشیا برانچ میں جمع کروائی گئی، رقم کی ادائیگی کے لیے بینک آف پنجاب کا چیک استعمال کیا گیا۔

PNP

Comments are closed.