ڈیووس(نیوزڈیسک)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ڈیووس انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے سالانہ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے اور چینی مارکیٹ کا انتخاب خطرے کے بجائے ایک موقع ہے۔
لی چھیانگ نے اعتماد کی بحالی، تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کے لئے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں، جن میں میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا، بین الاقوامی صنعتوں میں تقسیم اور تعاون کو مضبوط بنانا، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا، سبز ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانا اور شمال-جنوب اور جنوب-جنوب تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہیں ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے، حالیہ برسوں میں عالمی ترقی کا ایک اہم انجن بن رہا ہے، اعلی معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو وسیع پیمانے پر فروغ دے رہا ہے اور اس کا طویل مدتی معاشی بہتری کا مجموعی رجحان تبدیل نہیں ہوگا. انہوں نے کہا کہ چین کے پاس ایک سپر مارکیٹ ہے ، جو عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی کے لئے ایک وسیع تر موقع فراہم کرے گا اور چین کی کھلےپن کی ٌپالیسی مزید وسیع ہو گی ۔
لی چھانگ نے کہا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتا ہے ، اور اس کی کوشش ہے کہ مارکیٹ اور قانون پر مبنی ایک بہترین بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کا عمل جاری رکھا جائے ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔