by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی کھلاڑی پر شہید فلسطینی لڑکی کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ

امریکا میں رگبی کے کھلاڑی عزیز الشائر پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی لڑکی ’ہند رجب‘ کے نام کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ کردیا گیا۔

عزیز نے یہ اسٹیکر اپنے چہرے پر لگایا تھا، ان پر پچھلے سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ’اسٹاپ دی جینوسائیڈ‘ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ ہوچکا ہے۔

ہند رجب کی شہادت اسرائیلی فوج کی ظالمانہ فائرنگ سے ہوئی تھی۔

فائرنگ کی زد میں پھنسی ہند رجب کی ریسکیو اداروں کو کال پر مووی بھی بنائی جاچکی ہے۔

عزیز الشائر نے ہند رجب کے نام کا اسٹیکر ہیوسٹن ٹیکسانز اور بوفیلو بلز کے میچ کے دوران لگایا تھا۔



PNP

Comments are closed.