by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والا 57 سالہ ملزم گرفتار

کراچی(پی این پی)کراچی میں مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے  ملزم  کی شناخت 57 سال انصاف کے نام سے ہوئی ہے۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی چوری کی پہلی واردات سال 2000 میں کی تھی اور اس کے بعد مسلسل گاڑیوں کی چوری میں ملوث رہا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے کوئٹہ اور بلوچستان لے جاتا اور وہاں فروخت کرتا تھا، چند روز قبل گلشن اقبال کی ایک مسجد کے باہر بھی ملزم کو گاڑی چوری کرتے دیکھا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کا 23 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔



PNP

Comments are closed.