کراچی (پی این پی) انمول عرف پنکی کے بعد پولیس نے آئس ڈیلر مہوش کا نیٹ ورک پکڑا گیا، جس میں افغانستان سے منشیات منگوا کر کراچی سمیت ملک بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے لانڈھی میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئس ڈیلر مہوش کا بین الصوبائی اور بین الاقوامی منشیات کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے بتایا کہ کارروائی میں فیملی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی خاتون حرا اور ان کے دیور ذیشان کو گرفتار کر کے 19 کلو گرام آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئی ہیں، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔ گروہ افغانستان سے منشیات پنجاب (لاہور) منگواتا تھا، جہاں سے بعد میں کراچی سمیت ملک بھر میں سپلائی کی جاتی تھی۔ افغانستان میں “صابر” نامی شخص اس منشیات کا مرکزی سپلائر ہے۔ منشیات کی ترسیل اور فروخت کے لیے “کوبرا 728” برانڈ کا نام استعمال کیا جاتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اس منظم ڈرگ نیٹ ورک کی ماسٹر مائنڈ مہوش نامی خاتون ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے۔کراچی میں منشیات کی سپلائی کا تمام کام مہوش کا خاندان چلا رہا تھا، جس میں اس کی بھابھی حرا، شوہر پرویز، بیٹا اور دیور ذیشان شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاہور اور دیگر شہروں میں موجود نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
PNP
Comments are closed.