سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق پہلی بیوی کی مدعیت میں شوہر اور اس کی دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدعیٔ مقدمہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری شادی پر اعتراض کرنے پر شوہر اور اس کی دوسری بیوی نے لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ شوہر نے جان سے مارنے اور طلاق دینے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
PNP
Comments are closed.