مغربی ایشیا میں امریکی سفارتخانوں کی شہریوں کیلئے فوری سکیورٹی وارننگ
مغربی ایشیا کے مختلف ممالک میں قائم امریکی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر محتاط رہنے اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارتی مشنز کی جانب سے جاری فوری انتباہات میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان موجود ہے۔
کئی ممالک میں امریکی سفارتخانوں نے چند گھنٹے قبل سکیورٹی الرٹس جاری کیے، جن میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سمیت دیگر خطرات سے محتاط رہیں۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے انتباہ میں خاص طور پر یمن میں حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیا۔ سفارتخانے کے مطابق اس صورتحال میں ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات بھی شامل ہیں اور تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی الگ سکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جاری تنازع میں مزید کشیدگی کا امکان موجود ہے۔
امریکی حکام نے خطے میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی حکام اور امریکی سفارتی مشنز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
PNP
Comments are closed.