by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نئے صوبوں کے معاملے پر آج کراچی میں عوامی ریفرنڈم ہوگا: خالد مقبول صدیقی

کراچی(پی این پی)چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر آج بروز اتوار کراچی کے لوگ باہر نکل کر خود کو منوائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نذیر حسین یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا، آج پورے پاکستان کے لیے مارچ کرنے جا رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر آج کراچی کے لوگ باہر نکل کر خود کو منوائیں گے اور عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی خاص موقع پر کام دکھاتی اور باہر نکلتی ہے، وہ جب جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے باہر نکلے قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں۔



PNP

Comments are closed.