مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ایک شخص کو لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کرنے والے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے شکیل خان کا گارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لے کر شکیل خان و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
اس صورتحال پر ڈپٹی کشمنر اور اے ڈی سی مالاکنڈ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو جواب نہیں مل سکا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شکیل خان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو خط میں کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پر کار سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
شکیل خان کا کہنا ہے کہ میرے گارڈز نے نامعلوم افراد کی گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی، اس دوران میرے ڈرائیور نےگاڑی بھگا کر محفوظ جگہ پہنچا دی۔
شکیل خان کا موقف ہے کہ نامعلوم افراد ہمیں اغوا اور قتل کرنا چاہتے تھے۔
PNP
Comments are closed.