by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(پی این پی)پیٹرول اور ڈیزل کے برعکس حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیاہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں 7روپے 76پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت 396روپے 31پیسے سے کم ہو کر 388روپے 58پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے 45پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ مٹی کی تیل کی قیمت 365روپے 21پیسے سے کم کر کے 360روپے 76پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

PNP

Comments are closed.