پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے 18 ہزار پولیس اہلکار مانگ لیے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 16 ہزار جبکہ سندھ پولیس سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مارچ سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس نے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اٹک کے اہم مقامات پر 2 ہزار سے زائد کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ احتجاج کے پیش نظر 30 ہزار کے قریب اہلکار اٹک میں تعینات ہوں گے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے سے زیادہ گرفتار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.