نیوزی لینڈ کا انڈیا کیخلاف سیریز میں فاسٹ بولرز کے ساتھ اٹیک کا منصوبہ
نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔
کیوی اسکواڈ میں سات فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں ایڈم ملن، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، زیک فولکس اور نیتھن اسمتھ شامل ہیں۔
بیٹنگ آل راؤنڈر راچن رویندرا کندھے کی انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ فن ایلن اور ٹم سیفرٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 22 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس کے دیگر میچز 24، 27 اور 30 اکتوبر جبکہ آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دورے میں پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے سمر سیزن کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت بھی ہو چکی ہے۔
PNP
Comments are closed.