لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
لاہور( پی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا۔رائے ونڈ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 266، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 244، بیدیاں روڈ پر 230، برکی روڈ پر 224 اور پیراگون میں 218 ریکارڈ کیا گیا۔ماڈل ٹان میں فضائی آلودگی کی شرح 217، اقبال ٹان میں 196، چمن پارک میں 189 جبکہ عسکری ٹین میں 169 ریکارڈ ہوئی۔
PNP
Comments are closed.