کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ترجمان کراچی پولیس مطابق گزشتہ ہفتے 880 سے زائد ملزمان گرفتار کو کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 43 مقابلے ہوئے جن میں 6 ڈاکو ہلاک اور 51 زخمیوں سمیت 65 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 132 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا اور مختلف کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد چرس، آئس اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 39 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.