آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر مارنوس لبوشین کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا۔
آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے مارنوس لبوشین کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مارنوس لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زیرِ غور نہیں ہوں گے۔
جارج بیلی کا کہنا ہے کہ مارنوس لبوشین کو اپنی فارم بہتر بنانے کے لیے وقت اور موقع دیا ہے۔
واضح رہے کہ مارنوس لبوشین 2023ء کی ایشیز سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔
آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔
PNP
Comments are closed.