by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی  

کراچی(پی این پی) پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایل این جی بردار جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہوکر بدھ کی صبح پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

 یہ کھیپ طویل مدتی ایل این جی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے اور اس کی قیمت برینٹ کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔

پاکستان نے کھیپ کی محفوظ گزرگاہ کے لیے ایران سے رابطہ کیا، اس کے علاوہ بجلی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع  ہے جب کہ ہرمز سے سپلائی بدستور اہم قرار دی جارہی ہے۔



PNP

Comments are closed.