by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محکمہ موسمیات نے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

راولپنڈی (پی این پی) جڑواں شہروں میں موسم نے کروٹ لینے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا باعث بننے والا موسمی نظام موجود ہے، جس کے زیرِ اثر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے ایک سے تین گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔

پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بارش کے دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ گرج چمک بھی ہوسکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکسلا، واہ کینٹ، اٹک اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، اس لیے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.