کراچی(پی این پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کے ذخائر کو ملا کر ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 81 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ذخائر میں مرکزی بینک کے ذخائر کا نمایاں حصہ شامل ہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی ملکی مجموعی زرمبادلہ پوزیشن کا حصہ ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ملک کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اورمجموعی بیرونی پوزیشن کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے تاہم ذخائرکی سطح میں ہفتہ وار بنیاد پرتبدیلیاں مختلف بیرونی اورمالی عوامل کے باعث ہوسکتی ہیں۔
PNP
Comments are closed.