قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹریننگ میں مصروف زمبابوے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور انہیں بولنگ کے حوالے سے مفید ٹپس دیں۔
اس موقع پر شاہین آفریدی نے زمبابوے کے کرکٹرز سے ٹریننگ اور سینٹر میں دستیاب دیگر سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شاہین آفریدی نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مہمان کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی اور قلندرز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران مقامی کھلاڑی بھی موجود تھے، کرکٹ زمبابوے اور لاہور قلندرز کے ایکسچینج پروگرام کے تحت زمبابوے کے 8 کرکٹرز قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.